لیبیا کے بحران میں تازہ ترین پیش رفت
- Published in سیاسی-سوالات
- سب سے پہلے تبصرہ کرنے والے بنیں
- |
آج صبح 17 دسمبر2015 کو ہونے والے معاہدے کی بنیاد پر لیبیا میں حکومت تشکیل دینے کا اعلان کیا گیا جو کہ مقررہ وقت سے دو دن کی تاخیر سے ہواہے کیونکہ مذکورہ معاہدے میں ایک مہینے میں اعلان کرنے کا کہا گیا تھا ۔۔۔اس معاہدےسے پہلے بھی ایک سے زیادہ بار معاہدوں پر دستخط کیے جاچکے ہیں؛ جیسا کہ 5 دسمبر2015 کو تیونس میں طبرق اور طرابلس کانفرنس کے کئی اراکین پارلیمنٹ کا اجلاس ہوا تھا اور اس اجلاس کے دوران "لیبیا کے بحران کے حل کے لئے انہوں نے اعلامیہ کے اصولوں اور قومی معاہدےپر اتفاق کیا "۔۔۔ اسی طرح 13 دسمبر2015 کو امریکہ نے روم کانفرنس بلائی جس میں لیبیا کے بحران کے موضوع پر بحث کی گئی۔۔۔ کیا جس حکومت کا اعلان کیا گیا ہے اس قابل ہے کہ وہ چلتی رہے ،اور لیبیا میں استحکام لائے ،جبکہ یاد رہے کہ الصخیرات معاہدہ، جس کی بنیاد پر حکومت تشکیل دی جارہی ہے، اس میں بہت بڑے پیمانے پر بین الاقوامی کردار ملوث تھے؟ دوسری بات یہ ہے کہ لیبیا میں عسکری مداخلت کی آوازیں بلند ہو رہی ہیں، کیا یہ حکومت اس مداخلت کو روک سکے گی یا یہ کہ مداخلت کے عمل کو شروع کرنے کی کوششوں کو تیز تر کرنے کے لئے ایک ابتداء ہے؟اللہ آپ کو بہترین جزا دے۔




