المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان
| ہجری تاریخ | 23 من جمادى الثانية 1447هـ | شمارہ نمبر: 1447/24 |
| عیسوی تاریخ | اتوار, 14 دسمبر 2025 م |
پریس ریلیز
کیا اب کلمہ گو پاکستانی مسلم افواج امریکی جنرل کی زیر قیادت یہود کی حفاظت اور فلسطینی مزاحمت کو غیر مسلح کریں گی؟
ڈان اخبار نے اپنی ویب سائٹ پر 13 دسمبر کو رپورٹ کیا کہ غزہ میں "انٹرنیشنل سٹیبلائزیشن فورس" کے لئے مسلم افواج اگلے مہینے سے تعینات کی جا سکتی ہیں۔ اس سے قبل امریکی ایجنٹ حکمران شہباز شریف پہلے ہی "اصولی طور پر" غزہ میں پاکستانی افواج کی تعیناتی پر رضامندی ظاہر کر چکے ہیں. تاہم عوام کے شدید ترین ردعمل سے خوفزدہ ہو کر ایک ایک کر کے مسلم حکمران امریکہ کے سامنے اپنی بے بسی کا اظہار کرتے چلے آ رہے ہیں۔ اس لیے اب شیطان ٹرمپ اور اس کے چیلے، مسلم حکمران ہماری مجاہد مسلم افواج کو یہود کی حفاظت اور حماس و دیگر فلسطینی مزاحمتی قوتوں کو غیر مسلح کرنے کے لیے استعمال کرنے کیلئے نئی سازشوں کے جال بُن رہے ہیں۔ رپورٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ میڈیا لائم لائٹ سے دور مسلم افواج کو تعینات کرنے کی تفصیلات طے کی جا رہی ہیں۔ ٹرمپ حکومت کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ غزہ میں کمانڈ سینٹر کی قیادت ایک دو سٹار امریکی جنرل کرے گا۔ پس واضح ہے کہ مسلم افواج کو امریکی صلیبی جنرل کی قیادت میں اسی غلیظ مشن کو پورا کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا جو امریکہ اور یہودی وجود مل کر بھی مکمل نہیں کر سکے!
اے افواج پاکستان کے افسران!
اسلام کے احکامات صریح اور واضح ہیں۔ معصیت اور حرام میں کسی کی بھی اطاعت نہیں۔ غلام، آقا کا پابند نہیں، بیوی شوہر کی، اولاد والدین کی، اور افواج اپنی قیادت کی۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
«إِنَّمَا الطَّاعَةُ فِي الْمَعْرُوفِ» "اطاعت صرف معروف (شرعی) کاموں میں ہے۔" (بخاری، مسلم)
اور فرمایا:
«السَّمْعُ وَالطَّاعَةُ عَلَى الْمَرْءِ الْمُسْلِمِ فِيمَا أَحَبَّ وَكَرِهَ، مَا لَمْ يُؤْمَرْ بِمَعْصِيَةٍ»
"مسلمان پر سننا اور اطاعت کرنا لازم ہے، چاہے پسند ہو یا ناپسند، جب تک اسے گناہ کا حکم نہ دیا جائے۔" (بخاری، مسلم)۔
ان صریح احکام کی نافرمانی کا ہی یہ نتیجہ ہے کہ تمہارے موٹو "ایمان، تقوی، جہاد فی سبیل اللہ" کو مشرف کے دور سے ہی مسلسل دفن کر کے تمہیں ایک سیکولر قوم پرست فوج میں تبدیل کرنے کا آغاز ہوا، جس نے تمہیں ایک کرائے کی فوج میں بدل کے رکھ دیا، اور بالآخر اس کی جانشین فوجی قیادت نے باآسانی کشمیر کو ہندو بنیا کی جھولی میں ڈال دیا، وہ کشمیر، جس کی خاطر تم لوگوں نے ہزاروں جانوں کا نظرانہ پیش کیا تھا۔ لیکن تمہاری قیادت نے اس کا جواب لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کا تحفہ دے کر دیا۔ تمہاری قیادت کی بزدلی کے باعث ہندو ریاست پاکستان کے دریاؤں پر قابض ہو گئی۔ سول قیادت ہو یا فوجی، سب ایکسٹینشنز، مراعات، کرپشن، امریکی آقاؤں کی رضامندی اور اب استثناؤں میں مگن ہے، اور یوں مسلم امہ کی طاقتور ترین فوج مسلسل اپنے مشن سے ہٹ کر امریکی استعمار کی خدمت میں جونت دی گئی ہے۔ اور اب معاملہ یہاں تک پہنچ گیا ہے کہ اب یہ کلمہ گو افواج "مغضوب علیہ" یہود کی حفاظت اور فلسطینی مزاحمت کو غیر مسلح کرنے کا ٹھیکہ اٹھائے گی؟!
اے افواجِ پاکستان کے افسران!
ان حکمرانوں کے اس جھوٹ میں نہ آنا کہ ہماری افواج حماس کو غیر مسلح نہیں کرے گی۔ جس فوج کا حصہ بنانے کے لیے ان کو بھجوایا جا رہا ہے اس کا مینڈیٹ پہلے ہی اقوامِ متحدہ کی قرارداد میں طے شدہ ہے، جس میں حماس کو غیر مسلح کرنا شامل ہے۔ یہ افواج امریکی جنرل کی زیر قیادت امریکی کمانڈ سینٹر کے زیر نگیں اپنی ڈیوٹی سر انجام دے گی، جو یہود کو اس مقدس سرزمین پر غلبہ دینے کے لیے ہی قائم ہوئی ہے۔ یہ کمانڈ سینٹر یہود اور امریکہ کے اسی ادھورے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے ہی قائم کیا گیا ہے جس کا مقصد مسلمان مزاحمت سے اسلحہ چھین کر ان کو یہود کے سامنے بے بس کر کے جُھکا دینا ہے۔ پس اے افواج پاکستان کے افسران، یہ خاموشی آخر کب تک؟ ہر گزرتے دن کے ساتھ، تمہاری خاموشی تمہاری ذلت کا باعث بن رہی ہے جس کا خمیازہ پوری امت کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ ایک ہی دفعہ عہد کرو، کہ اب مزید نہیں!
اے افواجِ پاکستان کے افسران!
تم مسلم امہ کی سب سے طاقتور افواج ہو۔ تم اس امت کی طاقت اور اس کی عزت کے محافظ ہو۔ اس شکست خوردگی اور وطنی بیڑیوں کی قید سے نکلو۔ امریکی ایجنٹ قیادت کے آرڈرز نہیں، بلکہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے احکامات مقدس ہیں۔ حرمت انگریزوں کی کھینچی لکیروں کی نہیں، مسلمانوں کی جان، مال، آبرو اور عقیدے کی ہے۔ دشمن مسلمان نہیں، بلکہ صلیبی استعماری ورلڈ آرڈر، صیہونی وجود اور ہندو ریاست ہے۔ تمہارے حکمران اسی استعماری ورلڈ آرڈر کے وائسرائے ہیں۔ جو اس امت کی طاقت، یعنی تمہیں اس استعماری صلیبی آرڈر اور صیہونیوں کی قدموں کی چوکھٹ میں لا پھینک رہے ہیں۔ اس امت کی نجات خلافت کے قیام اور ان حکمرانوں سے چھٹکارے میں ہے، اور یہ راستہ تمہاری ہمت اور جرات سے تعبیر ہے، جو تمہیں حزب التحریر کو خلافت کے قیام کے لیے نصرۃ فراہم کرنے اور اس استعماری بندوبست کو لپیٹنے سے مکمل ہو گا۔ حزب التحریر مکمل منصوبے کے آخری مرحلے میں تمہیں اس فریضے میں شامل ہونے کی دعوت دیتی ہے۔ تو کیا تم جواب دو گے؟
﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَجِيبُوا لِلَّهِ وَلِلرَّسُولِ إِذَا دَعَاكُمْ لِمَا يُحْيِيكُمْ ۖ﴾
"اے ایمان والو! اللہ اور رسول ﷺ کی اس پکار پر لبیک کہو جب وہ تمہیں اس چیز کی طرف بلائیں جس میں تمہارے لئے زندگی ہے۔" (الأنفال: 24)
ولایہ پاکستان میں حزب التحرير کا میڈیا آفس
| المكتب الإعلامي لحزب التحرير ولایہ پاکستان |
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ تلفون: https://bit.ly/3hNz70q |
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com |




