المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان
ہجری تاریخ | 28 من محرم 1447هـ | شمارہ نمبر: 02 / 1447 |
عیسوی تاریخ | بدھ, 23 جولائی 2025 م |
پریس ریلیز
فلسطینیوں کو بے یارومددگار چھوڑنے کے گناہ سے بچنے کا طریقہ صرف یہی ہے
کہ ہم خلافت کو قائم کرنے اور مسلم افواج کو متحرک کرنے کے لیے دن رات ایک کر دیں
مسلمانوں کی افواج کے حرکت میں نہ آنے کے باعث غزہ کی مٹی پر ایک اور مظلوم باپ، ابو عمر، اپنے بچوں کے لیے روٹی کی تلاش میں اس وقت شہید ہو گیا جب امداد وصول کرنے کے لیے انتظار کرتے ہوئے بزدل یہودی کی ایک گولی اس کے سر سے آر پار ہو گئی۔ اس کی لاش کو واپس لانے والا اس کا دوست خود پانچ دن سے بھوکا تھا اور کسی بھی وقت شہید کر دیے جانے کے لیے شہادت کی دہلیز سے زندہ واپس لوٹ آیا تھا۔ یہ محض ایک واقعہ نہیں ہے، بلکہ اس جیسے درجنوں واقعات ہیں جو دو ارب کی امت کی آنکھوں کے سامنے روزانہ پیش آ رہے ہیں۔
سوال صرف ایک نہیں ہے بلکہ ہمیں کئی تکلیف دہ سوالات کا سامنا ہے؛ کب تک فلسطین کے مظلوم مرد، عورتیں اور بچے ذبح ہوتے رہیں گے؟ اور کتنے شہداء کی قربانی افواج کو متحرک کرے گی؟ کب تک ہماری بہنیں گریہ و فریاد کرتی رہیں گی؟ یہود کب تک مسلمانوں کی جان، مال اور عزت کو اپنے قدموں تلے روندتے رہیں گے؟ ہم کب تک خاموش بیٹھے رہیں گے؟ ہم کب تک مظلوموں کے لیے دعاؤں اور ظالموں کے لیے بددعاؤں تک محدود رہیں گے؟!=
اور سب سے بڑھ کر یہ کہ جب قیامت والے دن فلسطین کے مظلوم مسلمان صرف ہمارے حکمرانوں اور افواج کو ہی نہیں بلکہ ہم سب کو اللہ کی بارگاہ میں کھڑا کر کے شکایت کریں گے، تو اس وقت ہم کیا جواب دیں گے؟ ہم کہاں تھے جب ان کے بچے مر رہے تھے؟ جب ان کے بچے رو رہے تھے تو ہم خاموش کیوں بیٹھے تھے؟ جب اللہ تعالٰی ہم سے فرض کی ادائیگی میں کوتاہی کی وجہ پوچھیں گے تو ہم کیا جواب دیں گے؟ کیا ہمیں دنیا کی زندگی آخرت کے مقابلے میں زیادہ پسند آ گئی تھی؟ کیا ماں باپ اور بچوں کی محبت نے ہمیں روک رکھا تھا؟ کیا نوکری اور کاروبار نے اللہ کا حکم نافذ کرنے سے ہمیں روک دیا تھا؟
اس دن کی شرمندگی سے بچنے، حساب کے وقت ندامت سے بچنے اور اِن سوالات کی تیاری کرنے کا صرف ایک ہی راستہ ہے: کہ ہم خاموشی کو توڑ دیں اور آج ہی اپنی آواز بلند کریں۔ جو شخص بھی اُس دن کی سخت گرفت سے بچنا چاہتا ہے، اُسے آج اپنی پوری طاقت کے ساتھ مسلم افواج سے مطالبہ کرنا ہو گا کہ وہ غزہ میں اپنے مظلوم بھائیوں اور بہنوں کی حمایت میں فوری طور پر حرکت میں آئیں اور اِن حکمرانوں اور عسکری قیادت کو اُکھاڑ پھینکیں جو فلسطینیوں کی مدد کے لیے جہاد کرنے کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ بن چکے ہیں۔
اے پاکستان کے مسلمانو!
ظالم اور حملہ آور کے سامنے خاموشی اور اطاعت، مظلوم کے قتل میں اُس کی مدد کے مترادف ہے۔ لہذا، اٹھیں اور اپنی آواز بلند کریں۔ افواج میں موجود مخلص سپاہیوں اور افسران کو جھنجھوڑیں اور انہیں انکا فرض یاد دلائیں۔ انہیں بتائیں کہ اللہ نے انہیں حکم دیا ہے کہ:
{انفِرُوا خِفَافًا وَثِقَالًا وَجَاهِدُوا بِأَمْوَالِكُمْ وَأَنفُسِكُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ}
"نکلو چاہے ہلکے ہو یا بوجھل، اور اپنے مالوں اور اپنی جانوں کے ساتھ اللہ کے راستے میں جہاد کرو"
(سورة التوبة: آیت 41)
انہیں بتائیں کہ اللہ نے فلسطینیوں کی مدد ان پر فرض کی ہے:
{وَ اِنِ اسْتَنْصَرُوْكُمْ فِی الدِّیْنِ فَعَلَیْكُمُ النَّصْرُ}
"اور اگر وہ دین میں تم سے مدد چاہیں تو تم پر ان کی مدد لازم ہے" (سورۃ الانفال: آیت 72)
انہیں بتائیں کہ فلسطین کے کمزور اور مظلوم مسلمانوں کے دفاع کے لیے جنگ نہ کرنے کی بابت ان سے سوال ہو گا،
{وَمَا لَكُمْ لَا تُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَالْمُسْتَضْعَفِينَ مِنَ الرِّجَالِ وَالنِّسَاءِ وَالْوِلْدَانِ}
"اور تمھیں کیا ہو گیا ہے کہ تم اللہ کے راستے میں اور ان بے بس مردوں اور عورتوں اور بچوں کی خاطر لڑتے نہیں ہو" (سورة النسآء - آیت 75)
افواج میں موجود افسران اور سپاہیوں کو بتائیں کہ موجودہ نظام نے انہیں بیرکوں میں قید کر رکھا ہے اور نبوت کے نقشِ قدم پر خلافتِ راشدہ قائم کرنے کے لیے حزب التحریر کو نصرۃ دینا ان پر شرعی فرض ہے۔ یہ خلافت ہی ہو گی جو امت کو ایک جھنڈے، ایک امام، اور ایک قوت تلے یکجا کرے گی۔ یہ خلافت ہی ہو گی جو ابو عمر کے بچوں کو نہ صرف تحفظ دے گی بلکہ اس کے قاتلوں سے بدلہ بھی لے گی اور آپ کو مقدس سرزمین اور رسولﷺ کے معراج کی سرزمین، فلسطین، کو آذاد کروانے کا شرف عطاء کرے گی تاکہ، اے محمد بن قاسم کے جانشینوں، آپ رسول اللہ ﷺ کی شفاعت کے امیدوار بن جائیں۔ حضرت ابوہریرہ رض اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا،
«لَا تَقُوم السَّاعَۃُ حَتّٰی یُقَاتِلَ الْمُسْلِمُونَ الْیَہُودَ فَیَقْتُلُہُمُ الْمُسْلِمُونَ۔۔۔۔»
"قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک مسلمان یہودیوں سے جنگ نہ کر لیں، پس مسلمان یہودیوں کو قتل کریں گے۔۔۔" ( صحیح مسلم)
ولایہ پاکستان میں حزب التحرير کا میڈیا آفس
المكتب الإعلامي لحزب التحرير ولایہ پاکستان |
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ تلفون: https://bit.ly/3hNz70q |
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com |