شام کی حکومت کے جرائم میں ایک باب کا اضافہ اور دنیا تماشہ دیکھ رہی ہے
- Published in سینٹرل میڈیا آفس
- سب سے پہلے تبصرہ کرنے والے بنیں
- الموافق
4 اپریل 2017، بروز منگل کی صبح دنیا نے شام کے مغرب میں واقع ادلب کے علاقے خان شیخون میں ایک خوفناک قتل عام کا مشاہدہ کیا جہاں ظالم شامی حکومت نے زہریلی سیرین گیس استعمال کی جس کے نتیجے میں 100 سے زائد شہری ہلاک اور 400 سے زائد لوگ زخمی ہوگئے جس میں بڑی تعداد بچوں کی تھی۔ اس بات کی تصدیق ادلب کے ڈائریکٹر صحت نے کی ہے۔




