جہاں تک اس قسم کے وبائی مرض کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے درکار وسائل کی بات ہے تو اس پہلو سے اسلام انسانوں کے بنائے موجودہ سرمایہ دارانہ نظام سے بہت اعلیٰ وبرتر ہے جو اس وقت دنیا پر غالب ہے۔
جمعرات کی رات، ماہِ رمضان المبارک کے ہلال کی رؤیت کے حوالے سے ہمیں شریعت کے تقاضے پورے کرنے والی کوئی معتبر خبر موصول نہ ہوئی، جس کی وجہ سے کل جمعرات کا دن شعبان کا دن ہوگا اوربروز جمعہ یکم رمضان المبارک 1441 ہجری ہو گا۔