جمہوریت کے خاتمے اورنبی ﷺ کے طریقے پر خلافت کے قیام کے لئے حزب التحریر کے ساتھ مل کر جدوجہد کرو
- Published in پاکستان
- Written by Arshad
- سب سے پہلے تبصرہ کرنے والے بنیں
- |
اے پاکستان کے مسلمانو! معاشی خوشحالی اور امن کی فراہمی میں موجودہ قیادت کی تباہ کن ناکامی اب ہم سب پر واضح ہو چکی ہے۔
جہاں تک معاشی خوشحالی کا تعلق ہے ، تو موجودہ قیادت آئی۔ایم۔ایف کے احکامات پر ہماری معیشت تباہ کر رہی ہے جن احکامات میں 12 مارچ 2015 کے لیٹر آف انٹینٹ (LOI) کی شرائط بھی شامل ہیں۔ وسیع محاصل کے ذرائعے کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت نجکاری کے ذریعے نجی کمپنیوں کے حوالے کیا جارہاہے جیسا کہ توانائی کا شعبہ، ٹیلی کمیو نی کیشن کا شعبہ اور تعمیرات کا شعبہ،اور نتیجتاً ہم ان وسائل سے محروم ہورہے ہیں