سعودی عرب کی قیادت میں قائم ہونے والے "اسلامی عسکری اتحاد "کو مسترد کردو کہ یہ ایک دھوکہ ہے
- Published in بنگلادیش
- سب سے پہلے تبصرہ کرنے والے بنیں
- |
سعودی عرب نے منگل 15 دسمبر 2015 کو عراق،شام،لیبیا،مصر ، افغانستان اوردیگر اسلامی علاقوں میں "دہشت گردی" کے خلاف جنگ کے لیے 34 اسلامی ممالک پر مشتمل عسکری اتحاد تشکیل دینے کا اعلان کیا۔ بنگلا دیش کے امور خارجہ کے وزیرشہریار عالم نے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ بنگلا دیش نے بخوشی اس اتحاد میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے، کیونکہ یہ اتحاد" پرتشددانتہا پسندی" کو برداشت نہ کرنے کی بنگلا دیشی حکومت کی پالیسی سے ہم آہنگ ہے، دوسرے لفظوں میں یہ اعلان سرکش حسینہ کا اسلام کو برداشت نہ کرنے کی پالیسی کے عین مطابق ہے۔