باربی فلم نے ستمبر 2023ء کے وسط تک عالمی باکس آفس پر حیران کن 1.38 ارب ڈالر سے زیادہ کمائے۔ باربی اب بھی سینما گھروں میں ہفتے کے اختتام پر پہلے نمبر پر تھی۔
ہم ایک ایسے معاشرے میں رہتے ہیں جہاں بچپن سے ہی ہمیں یہ بتایا جاتا ہے کہ ہمیں وہ کام کرنے ہیں جن سے ہمیں خوشی ملتی ہو، ایسے زندگی جئیں جیسے ہمارا دِل چاہےاور زندگی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔
میں کون ہوں؟ یا تو ہم مسلسل خود سے یہ سوال پوچھ رہے ہوتے ہیں یا ہم اپنے ارد گرد دوسروں کو اپنے آپ سے یہ سوال کرتے سنتے ہیں۔ مسلسل اس تلاش میں ۔۔۔کہ میں کون ہوں؟