بسم الله الرحمن الرحيم
ولایت بنگلہ دیش: قومی بجٹ کانفرنس - خود انحصار اسلامی بجٹ کا خاکہ
حزب التحریر/بنگلہ دیش ایک سیاسی کانفرنس کا انعقاد کر رہا ہے جس کا عنوان ہے:
"قومی بجٹ کانفرنس - خود انحصار اسلامی بجٹ کا خاکہ"
تفصیل:
عبوری حکومت، طلبہ اور عوام کی لاشوں پر اقتدار میں آنے کے باوجود، گرے ہوئے حسینہ نظام کی چھوڑی ہوئی کمزور معیشت کی بحالی کے لیے کوئی مؤثر اقدام نہ کر سکی۔ بلکہ آخری وقت میں اس نے امریکہ کے ساتھ باہمی تجارت کے معاہدے (ART) پر دستخط کیے، جس سے ملک کی معاشی خودمختاری خطرے میں پڑ گئی۔
بی این پی حکومت نے 9380 ارب ٹکا کا بجٹ منظور کیا ہے، جس میں معاشی بحالی، افراطِ زر پر قابو، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور عوامی فلاح و بہبود کے وعدے کیے گئے ہیں۔ تاہم حقیقت یہ ہے کہ گزشتہ بجٹوں کے مقابلے میں یہ بجٹ عددی فرق کے علاوہ کسی ساختی تبدیلی کی عکاسی نہیں کرتا۔ خاص طور پر سامراجی قرض کے جال اور استحصالی ویٹ-ٹیکس پر مبنی آمدنی کے ڈھانچے میں بنیادی طور پر کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
اس پس منظر میں، یہ کانفرنس ایک خود انحصار معیشت کے قیام اور عوام کے مفادات کی خدمت کے لیے اسلامی بجٹ کا خاکہ پیش کرے گی۔
اللہ ﷻ فرماتے ہیں:
﴿كَيْ لَا يَكُونَ دُولَةً بَيْنَ الْأَغْنِيَاءِ مِنْكُمْ﴾
”...تاکہ مال تم میں سے صرف دولت مندوں ہی کے درمیان گردش نہ کرتا رہے“ [سورۃ الحشر: 07]
گفتگو 01:
سامراجی قرض اور استحصالی سرمایہ دارانہ معاشی ماڈل میں جکڑے قومی بجٹ (2026-2027) کی حقیقت کو بے نقاب کرنا
گفتگو 02:
خود انحصار معیشت اور عوامی مفاد کے لیے اسلامی بجٹ کا خاکہ
ہمارے ساتھ شامل ہوں...
بنگلہ دیش میں حزب التحریر کا میڈیا آفس
جمعہ 10 صفر 1447ھ / 24 جولائی 2026 عیسوی
عنوان: قومی بجٹ کانفرنس - خود انحصار اسلامی بجٹ کا خاکہ
تاریخ: 24 جولائی، 2026
وقت: 04:30 شام (مدینہ وقت)
07:30 شام (بنگلہ دیش وقت)
دورانیہ: 01 گھنٹہ 30 منٹ

- کانفرنس کی براہ راست نشریات -

- اوڈیسی ویب سائٹ سے کانفرنس کی براہ راست نشریات -
https://odysee.com/@AlWaqiyahTV:5/BConf24072026

مزید تفصیلات کے لیے برائے مہربانی حزب التحریر/بنگلہ دیش کی ویب سائٹس دیکھیں:
حزب التحریر / بنگلہ دیش کی سرکاری ویب سائٹ
This e-mail address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

